نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا

Dec 30, 2023 | 09:00:AM
نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الجزائر کا باشندہ طیارے کے لینڈنگ گیئر (پہیوں) میں چھپ کر پیرس پیہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ جانے کا خواب بہت سے لوگ دیکھتے ہیں اور اس کے لیے تگ و دو بھی کرتے ہیں لیکن کچھ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کچھ ناکام رہتے ہیں۔

لیکن یورپ جانے کے جنون میں الجزائری شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی پھر بھی وہ پیرس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا،الجزائری شخص طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچا۔

ہزاروں میل پرواز کے دوران نوجوان کو منفی پچاس سینٹی گریڈ کی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا اور پیرس پہنچنے پر اس کی حالت کافی خراب تھی۔

نوجوان کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا، بلندی پر آکسیجن کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر برادر طیارہ غلطی سے منجمد دریا پر لینڈ

یہ پرواز الجزائر کے شہر اورن سے روانہ ہوئی تھی اور ڈھائی گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد پیرس پہنچی۔

2019 میں جنوب مغربی لندن کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایک طیارے سے ایک لاش ایک شخص کے گھر کے باغ میں گری تھی۔

اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ یہ شخص لینڈنگ گئیر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔