روس میں مسافر برادر طیارہ غلطی سے منجمد دریا پر لینڈ

Dec 29, 2023 | 16:34:PM
روس میں 30 مسافروں سے بھرے طیارے کو ایک پائلٹ نے غلطی سے ہوائی اڈے کے رن وے کے بجائے قریب ایک منجمد دریا پر لینڈ کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس میں 30 مسافروں سے بھرے طیارے کو ایک پائلٹ نے غلطی سے ہوائی اڈے کے رن وے کے بجائے قریب ایک منجمد دریا پر لینڈ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سوویت دور کے مسافر بردار طیارے اینٹونووف-24 کی منجمد دریا پر لینڈنگ سے مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولر ایئرلائنز کا طیارہ یاکوتیا کے علاقے میں زیریانکا کے قریب دریائے کولیما پر بحفاظت اتر گیا۔ تمام مسافر بحفاظت ہیں۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر  

ایئرلائن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہیں ہوئی تھی۔ طیارے کی منجمد دریا میں لینڈنگ پائلٹ کی غلطی تھی۔

ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔