اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات۔۔۔ثنا فخر اور آمنہ ملک کا زبردست ڈانس، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

Dec 30, 2021 | 21:20:PM
اریبہ حبیب، شادی، ساتھی اداکارائوں، ڈانس کی ویڈیو
کیپشن: اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی، ڈانس ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس پر ساتھی اداکاراﺅں کے ڈانس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے ،گزشتہ روز اداکارہ کے ناک چھدوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔


سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز کے مطابق اداکارہ اریبہ حبیب کی مایوں کی تقریبات جاری ہیں ،وائرل ویڈیو ز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اریبہ حبیب اپنی مایوں کی تقریب میں ڈانس کررہی ہیں۔


اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں ساتھی اداکاراﺅں ثنا فخر اور آمنہ خان کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، مداحوں کی جانب سے ڈانس ویڈیوز کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی