بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اومی کرون کا شکاربن گئیں

Dec 30, 2021 | 15:48:PM
نورا فتیحی ،اومی کرون
کیپشن: نورا فتیحی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور  ڈانسر نورا فتیحی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں بھارتی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نورا فتیحی اومی کرون کا شکار ہوئی ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورافتیحی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔جس کے بعد بالی ووڈ اداکارہ قرنطینہ میں چلی گئی ہیں ۔نورا فتیحی کے ترجمان کے مطابق نورا فتیحی کا 28 دسمبر کو کوویڈ ٹیسٹ  کیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے  نورا کو تب سے ڈاکٹر کی نگرانی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق نورا فتیحی گھر سے کہیں باہر نہیں گئیں ۔

واضح رہے کہ  ارجن کپور، انشولا کپور، ریا کپور اور کرن بولانی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے بونی کپور بھی بیماری میں مبتلا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں بھی کورونا ہوگیا ہے۔اس سے قبل  کرینہ اور امریتا اروڑا نے ایک عشائیہ میں شرکت کے بعدکی تھی جس کے بعد ان کا بھی کورونا مثبت آیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار سلمان خان رکشہ چلانے لگے ۔۔ویڈیو وائرل