بھارتی اداکارہ نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

Dec 30, 2021 | 11:28:AM
ثانیہ ملہوترا ، ساڑھی چوری
کیپشن: ثانیہ ملہوترا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے انٹرویو میں بتایا کہ نیٹ فلیکس کی فلم میناکشی سندریشور میں انہیں مدورائی کی ساوتھ انڈین خاتون بننے کا موقع ملا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں کئی خوبصورت ساڑھیاں دی گئیں تھیں جو بہت خوبصورت تھیں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان میں سے کئی ساڑھیاں چوری کر لی تھیں کیونکہ انہیں اصل زندگی میں ساڑھیاں پہننے کا شوق ہے۔ثانیہ ملہوترا نے کہا کہ اس فلم میں کام کر کے بہت مزا آیا۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی