بالی ووڈ اداکار سلمان خان رکشہ چلانے لگے ۔۔ویڈیو وائرل

Dec 30, 2021 | 09:38:AM
سلمان خان ، رکشہ
کیپشن: سلمان خان رکشہ چلاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان رکشتہ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی سلمان خان کی ڈرائیونگ کی مہارت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیکر اور ٹی شرٹ پہنے رکشہ چلارہے ہیں۔سلمان خان کے وہاں پر موجود مداحوں نے ان کی ویڈیو بنا ئیں ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو کچھ دن قبل ان کی سالگرہ سے کچھ روز پہلے ایک سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصہ ہسپتال میں بھی رہے یہ ویڈیو ان کے سالگرہ کے بعد کی ہے جس میں سلمان خان نے اپنے مداحوں کی بھرپورتوجہ حاصل کرلی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنوپیل میں اپنے فارم ہاوس کے قریب رکشہ چلایا اس موقع پر ان کے ملازمین اور مداح بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی’’ارطغرل‘‘ سٹائل میں انٹری۔۔ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا پر چرچے