دلہن کی’’ارطغرل‘‘ سٹائل میں انٹری۔۔ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا پر چرچے

Dec 29, 2021 | 16:00:PM
پاکستانی دُلہن، اسلامی تاریخی کردار ارطغرل سٹائل، ویڈیو ، سوشل میڈیا، دھوم مچا دی،مہمانوں کو دنگ کردیا
کیپشن:   دلہن کی ارطغرل کے انداز میں انٹری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی دُلہن کی اسلامی تاریخی کردار ’ارطغرل‘ سٹائل کی ویڈیو نے  سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی, ویڈیو میں دلہن نے شادی میں ارطغرل کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو دنگ کردیا۔

 شادیوں پر مضحکہ خیز  اور انوکھے واقعات کا سامنے آنا عام ہوچکاہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاتا ہے کہ شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی نہ کوئی منفرد پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں شادی سے متعلق خوب مواد اپلوڈ اور پسند کیا جاتا ہے وہیں ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کے بجائے ایک دُلہن کی مشہور زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دکھائے گئے ارطغرل اسٹائل میں شادی ہال میں انٹری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ سے ایک دن پہلے سانپ کا ڈسنا۔اصل وجہ کیا تھی؟اہم خبر سامنے آ گئی