جی ایچ کیو حملہ کیس :پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 30, 2025 | 15:07:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس :پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کر کے 3 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپامارالیکن تاحال ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔