خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

Aug 30, 2025 | 11:56:AM
خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کا اعلان 30 اگست بروز ہفتہ صبح 11 بجے کیا،اس اعلان میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ملاکنڈ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیساتھ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ
طلباء اپنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر درج کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ طلباء اپنا رول نمبر 9818 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج فوری طور پر موبائل فون پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹیگز: