ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

Aug 30, 2023 | 09:25:AM
 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں ہوائیں تھمنے سے گرمی نے شدت اختیار کر لی، سورج گرمی برسانے لگا، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کی شرح 156کے ساتھ لاہور نویں نمبر پر آگیا ہے۔ سید مراتب علی روڈ 157,یو ایس قونصلیٹ 156, اے کیو آئ ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 153, فیز 5 ڈی ایچ اے 150 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالاکوٹ اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پٹرول300روپے فی لٹر ؟بجلی کا یونٹ 75 روپے کا؟ ہوش اڑا دینے والی خبریں آگئیں

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔