نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Aug 30, 2022 | 12:59:PM
 نسیم شاہ , روتے, گراؤنڈ, ویڈیو وائرل , فاسٹ بولر ،پاک بھارت ٹاکرا
کیپشن:  نسیم شاہ گراؤنڈ سے باہر جا رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک بھارت ٹاکرے کے بڑے مقابلے ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے  19 سالہ نوجوان پیسر نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ میں ڈیبیو بھی کر رہے تھے،آخری اوور کے دوران بھی نسیم شاہ  تکلیف میں دکھائی دیئے تھے جس پر شائقین کرکٹ بھی پریشانی کے عالم میں مبتلا تھے، پیسر نے بھارت کےخلاف اپنے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول کو گولڈن ڈک جبکہ سوریا کمار یادیو کو 18 رنز پر بولٹ کیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے ہوئے کئی بار اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سپورٹ سٹاف نوجوان بالر کو تسلی دے رہا ہےاور چپ کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 خیال رہے کہ ایشیاء کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی،پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا،بھارت کے پانچویں آوٹ  ہونے والے کھلاڑی جدیجا تھے جنہیں محمد نواز نے آوٹ کیا، سوریا کمار کو نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا، روہت شرما اور ویرات کوہلی محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 50 کے مجموعی سکور پر گری جب روہت شرما آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے دوسری اننگ میں ابتدا میں بھارتی باؤلرز کو دباؤ میں لے لیا اور نسیم شاہ کے پہلے اوور میں دوسری ہی گیند پر کے ایل راہول بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستانی ٹیم روایتی حریف کو بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی اور اسکے تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بناکر پاکستان کا سکور 147 پر پہنچادیا، وہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بھونیشور کمار کے 19 ویں اوور میں شاداب خان اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دونوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان نے 9 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ کی اونچی اُڑان، ڈالر ہلکان