روپیہ کی اونچی اُڑان، ڈالر ہلکان

Aug 30, 2022 | 10:38:AM
روپیہ , اونچی اڑان، ڈالر, ہلکان،آئی ایم ایف،انٹر بینک
کیپشن: پاکستانی روپیہ اور امریکی ڈالر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روپیہ کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 80 پیسے سستا ہوگیا ۔

آئی ایم ایف کے بورڈ کی جانب سے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر منظوری ملنے کے بعد روپے میں جان آ گئی،انٹربینک میں ڈالر 221.92 روپے سے کم ہوکر 220.12روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا  ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہی دن میں 5.50 روپے سستا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ  کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 230.50 روپے سے گھٹ کر 225 روپے تک گرگیا ،آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری ملنے کے بعد روپے پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب اسمگلنگ بڑھنے پر شروع ہوگئی تھی ،متعلقہ ادارے ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں ۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں روپے کی قدر میں 0.82 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے،آئی ایم ایف کے بعد اب دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہے ،حکومتی اقدامات سے درآمدی بل میں بھی کمی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی