گیس بحران، گھریلو کنکشنز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، جبکہ آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
یہ پابندی عائد ہونے سے ہزاروں نیو کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کئی سال کی پابندی کے بعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گیس بحران پیدا ہونے سے قبل سینکڑوں نئے کنکشنز لگائے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:اوورسیز طلبہ کے لیے میٹرک امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان
حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کے لیے گیس دی جا رہی ہے۔
سینئر جنرل مینجر سوئی ناردرن عمران یوسف کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں۔
تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔