اوورسیز طلبہ کے لیے میٹرک امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان

Apr 30, 2026 | 12:33:PM
 اوورسیز طلبہ کے لیے میٹرک امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اوورسیز طلبہ کے لیے سالانہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے اوورسیز طلبا کے لیے سالانہ سیکنڈری امتحانات 2026 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے یو اے ای، کویت اور بحرین میں میٹرک امتحانات کی نئی تاریخ جاری کردی۔
فیڈرل بورڈکے مطابق یو اے ای، کویت اور بحرین میں امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے،ڈیٹ شیٹ اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک میں روزگارکیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی
اوورسیز طلبہ کے لیے میٹرک امتحانات کے انتظامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔