خلیجی ممالک میں روزگارکیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی
جنوری26 سے مارچ کے دوران 51 ہزار سے بھی کم افراد بیرون ممالک جاسکے,عدنان پراچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کی تعدادکم ہوگئی ہے اورمشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کے باعث بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔جنوری26 سے مارچ 26 کے دوران 51 ہزار سے بھی کم افراد نوکری پر بیرون ممالک جاسکے۔
اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے سابق نائب چیئرمین عدنان پراچہ کاکہناہے کہ جنگی صورتحال کی وجہ سے بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے ،بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کے لئے ویزا پراسس کا وقت بہت بڑھ گیا ہے ،بیرون ملک نوکری کے ویزے کا حصول 15 روز سے بڑھ کر ڈیڑھ ماہ تک پہنچ گیا ہے ،کیا ڈیڑھ ماہ تک نوکری دینے والا انتظار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائے گا: پاور ڈویژن
عدنان پراچہ کاکہناہے کہ بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کی تعداد مسلسل تین سال سے گھٹ رہی ہے ،بیرون ملک نوکری پر جانے والے قیمتی ترسیلات زر بھیجتے ہیں ،حکومت سے اپیل ہے کہ نوکری پر جانے والوں کی مشکلات فوری حل کرے۔