ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائے گا: پاور ڈویژن
کل رات پیک ٹائم میں کوئی لوڈ منیجمنٹ نہیں ہوئی.پن بجلی کی پیداوار 6000میگاواٹ رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(اویس کیانی)ترجمان پاور ڈویژن نے 29 اپریل کی رات کے پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کردیا۔
ترجمان پاور ڈویژن نے 29اپریل رات پیک اوقات میں بجلی صورتحال پر بیان میں کہاہے کہ کل رات پیک ٹائم میں کوئی لوڈ منیجمنٹ نہیں ہوئی،کل پن بجلی کی پیداوار 6000میگاواٹ رہی ،ملک کی کل پن بجلی کی استعداد 11500میگاواٹ ہے ۔
ترجمان پاورڈویژن کے مطابق مزید پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ،پن بجلی اور اضافی لوکل گیس کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 100میگاواٹ سنٹر لانے میں آسانی ہوئی ، ملک کے جنوب سے کل 500میگاواٹ کی ترسیل ممکن ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،پاسپورٹ کا دورانیہ 21 سے کم کرکے 14دن کر دیا
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے،اکنامک لوڈمنیجمنٹ کا پیک اورز میں لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں،ایل این جی کی عالمی حالات کے بنا پر عدم دستیابی سے 4700میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی .