وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،پاسپورٹ کا دورانیہ 21 سے کم کرکے 14دن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نارمل پاسپورٹ کا دورانیہ 21 دن سے کم کرکے 14 کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی،پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارتِ صحت کی عازمین حج کیلئے اہم ہدایات جاری
وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن رضانقوی نے کہاکہ نارمل پاسپورٹ پہلے 21 روز میں ڈلیور کیا جاتا تھا اب 14 روز میں ڈلیور کیا جائے گا۔