جنوبی وزیرستان:افغان طالبان رجیم کا انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ،3بچوں سمیت5افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کےعلاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ کیا جس کے باعث3بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور ان سےوابستہ خوارج دہشتگردمذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل عام عوام کونشانہ بنا رہے ہیں ، افغان طالبان نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری کی۔
ذرائع کے مطابق 29 اپریل 2026 کو افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں مارٹر گولا فائر کیا گیا،مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشفاق کے مطابق ہسپتال میں3 بچوں سمیت5زخمی لائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کوحکومت نے خوشخبری سنا دی
متاثرہ شخص نور علی کے مطابق گولہ اچانک گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا،ایک اور متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا گھر لرز اٹھا
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے گولہ باری میں عام شہری، خصوصاً بچے نشانہ بن رہے ہیں جس سے خوف کی صورتحال برقرار ہے،افغان طالبان کی طرف سے پاکستان کی سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فتنے کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔