حکومت سندھ کا پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

Apr 30, 2026 | 10:44:AM
حکومت سندھ کا پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے حکومت سندھ نے اہم قدم اٹھا لیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔

 اجلاس میں کےالیکٹرک کے سی ای او سید طحہٰ،  پی ایس سی ایم آغا واصف اور سیکرٹری توانائی شعیب انصاری سمیت   دیگر  بھی میں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی  کہ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے  ہدفی سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے۔

انہوں نے کم آمدن والے علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جب کہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا

وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نے کہا کہ گرمی کے آغاز سے غریب طبقات کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے خاص طور پر غریب محلوں میں قابل عمل حل نکالنا ضروری ہے۔

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مطالعہ کیا جائے تاکہ مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔