آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ،اقصیٰ شیخ )محکمہ موسمیات نے آج موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ ، موہنجو داڑو 44، حیدر آباد، سکھر 42، ملتان، ساہیوال 38، کراچی 35،لاہور 34، اسلام آباد، پشاور 33،کوئٹہ، مظفر آباد 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،گزشتہ دنوں کی نسبت درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے،اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں 33 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
شہر اقتدار میں ہواؤں کی رفتار گزشتہ دنوں کی نسبت کم ہے اور4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان ،کشمیر اور بالائی کے پی کے میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے اوردرجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں؛ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے خبردارکردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے ،تاہم آئندہ دنوں میں شہرقائدمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی میں اس وقت مغرب سے 08 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چار روز تک درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔