امیشا پٹیل اپنے دوست سلمان خان کو کیوں کنوارہ دیکھنا چاہتی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ میں کسی سے متعلق فیصلہ کرنے والی کون ہوں، سچ کہوں تو اداکارسلمان خان زبردست اور پرسکون انسان ہے، میں اسے شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ امیشا پٹیل نے سلمان خان سے اپنے تعلق کی نوعیت سمیت کئی انکشافات کیے اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب بھی دیا کہ کیا وہ بالی ووڈ کے سکندر سے شادی کرنا چاہیں گی؟امیشا پٹیل نے کہا کہ میں نے اپنے اردگرد بہت سی اقسام کے تعلقات دیکھے ہیں، جن میں سنجے دت بھی ہیں اور ریتیک روشن بھی جن کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ بچوں کی پرورش کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کی خوبصورت49 سالہ امیشا پٹیل بھی سلمان خان اور سشمیتا سین کی طرح غیر شادی شدہ ہیں، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں کسی سے متعلق فیصلہ کرنے والی کون ہوں، سچ کہوں تو سلمان خان بہت ہی زبردست اور پرسکون انسان ہے اور میں اسے شادی شدہ نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان بہت ہی محبت کرنے، دوسروں کی دیکھ بھال کرنے اور سب کے ساتھ اچھا کرنے والے انسان ہیں۔
جب امیشا پٹیل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کےلیے تیار ہیں؟ تو جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اس کےلیے میں خان جی کا انٹرویو کروں گی اور پوچھوں گی کہ آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک دوست کے طور پر بہت پیار کرنے والا ہے، میں نے اُسے کبھی شادی کی نظر نہیں دیکھا، وہ میرا ایک شرارتی دوست ہے، جو مجھ سے بہت مذاق کرتا ہے اور مجھے کافی رلا بھی دیتا ہے۔امیشا نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے میرا نام مینا کماری رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اُس کے ساتھ ہوتی ہوں تو رونے لگتی ہوں، ہمارا تعلق اس نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلٰی پنجاب نے آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا