وزیراعلٰی پنجاب نے آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) پنجاب میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاطلبہ کے لئے پہلی مرتبہ 13th جنریشن کور آئی سیون کا تحفہ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5ہزار طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا، پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے،بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا ،ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20ہزار سکالر شپ دیئے ،لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےسکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے،13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ کے چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے طلبہ کو پیش کئے۔
تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سےلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی،تقریب میں یو ای ٹی کےطلبہ نے پر اثر ملی نغمے پیش کئے "سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد "وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود بھی ملی نغمہ گایا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملے،اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، خواجہ آصف