بھارتی حملے،اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، خواجہ آصف

Apr 30, 2025 | 18:16:PM
بھارتی حملے،اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے ،جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا ۔

خواجہ اصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے ،جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں ،دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں ،دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے ،اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل ائے ،

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں ،عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے ،ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے ،بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرڈکی بھائی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور