لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو   89  رنز سے شکست دے دی

Apr 30, 2025 | 20:50:PM
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو   89  رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو   89  رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 210 زنز کے تعاقب میں 121    رنز پر ڈھیر ہوگئی 

تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائٹڈنے جیتا اور  لاہور قلندرز کو بیٹنگ آفر کر دی۔ لاہور قلندر نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ دیا،لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز سکور کئے۔لاہور قلندر کے سیم بلینگ نے 38 اور سکندر رضا نے 39 رنز سکور کئے جبکہ فخر زمان نے 44 ڈیرل مچل نے 28 رنز سکور کئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ 210 زنز کے تعاقب میں 121    رنز پر ڈھیر ہوگئی ،لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو   89  رنز سے شکست دے دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندر کے سکواڈ میں  فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں  آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلٰی پنجاب نے آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا