افغانستان: مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 6 افراد شہید

Apr 30, 2024 | 18:38:PM
افغانستان: مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 6 افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔

افغانستان کے صوبائی دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ روز (پیر) کی شام ہوا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مسلم خواتین کے زبردستی اسکارف اتارنے کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔