گھریلو صارفین کے لئے ایل این جی کی بنیاد پر فلیٹ ریٹ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپرا )وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے ایل این جی کی بنیاد پر فلیٹ ریٹ مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی بنیاد پر ہونیوالے کنکشنز کے لئے سلیب ریٹ نہیں لاگو ہوگا،ایل این جی کی بنیاد پر کم از کم بل ایک ہزار نو سو روپے تک چارج ہو گا،صارفین کے لئے ہر ماہ ایل این جی کی قیمت کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قیمت کم ہونے پر صارفین کے لئے بل بھی کم کیا جائیگا،ایل این جی کی قیمت کا تعین انٹرنیشنل مارکیٹ اور ڈالر ریٹ پر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو کنکشن لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔