پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا

Sep 29, 2021 | 10:39:AM
چیئرمین پی سی بی, رمیز راجہ , بورڈ آف گورنر ,وسیم خان
کیپشن: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بس اور ٹرک میں تصادم. 5 افراد جاں بحق.20 زخمی