وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں کے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی

Oct 29, 2025 | 23:18:PM
وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں کے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا) آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل کے دوران محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کی ریلیز روک دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی مہم میں نیا موڑ آگیا ہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں روپے کے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی،چوہدری انوارالحق نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی فنڈز کی تمام ریلیز روک دی ہیں، مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے دستخط سے فنڈز ریلیز کرنے کا مراسلہ واپس لےلیا گیا ہے، کسی بھی ترقیاتی اسکیم کےلیے فنڈز اب بغیر تحریری منظوری کے جاری نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی طرف سے فنڈز مخصوص سکیموں کو منتقل کیے جارہے تھے،محکمہ منصوبہ بندی نے فنڈز روک کر حکومت کی آخری مالی سرگرمیوں کو مؤخر کردیا ہے، بیوروکریسی نے مالی بے ضابطگیوں کے خدشات پر فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی،نجی ائیرلائن نے جہاز کو ویگن بنا دیا،مقررہ سیٹوں سے زیادہ 2اضافی مسافر سوار کروا دیئے