کراچی،نجی ائیرلائن نے جہاز کو ویگن بنا دیا،مقررہ سیٹوں سے زیادہ 2اضافی مسافر سوار کروا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)نجی ایئرلائن انتظامیہ کا کراچی ایئرپورٹ پر منفرد کارنامہ۔ نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ دو اضافی مسافر سوار کر دیئے جس پر پائلٹ نے اعتراض کیا اور جہاز کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایئر بس طیارے کو کپتان اڑان کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا تو کپتان کو دو اضافی مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا۔نجی ایئرلائن کی پرواز کےکپتان نے طیارے کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا ،کپتان نے ایئر بلیو کے دو اپنے اضافی مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے کو روانگی کا اعلان کیا،پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اس واقعے کے باعث پرواز روانہ نہیں ہوسکی۔ اس واقعے پر طیارے میں سوار 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے ۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں اضافی مسافر ایئر بلیو کے اپنے ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک