پاکستان نیوی کی کمانڈاینڈسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں اختتام پذیر

Oct 29, 2025 | 22:39:PM
پاکستان نیوی کی کمانڈاینڈسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں اختتام پذیر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف نےکانفرنس کی صدارت کی،آئی ایس پی آرایڈمرل نویداشرف نےسمندری دفاع میں مستقل جنگی تیاری کی اہمیت پرزوردیا۔

ایڈمر ل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان نیوی ہرقسم کےروایتی اورغیرروایتی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےتیارہے،نیول چیف پاکستان نیوی علاقائی امن واستحکام میں کلیدی کرداراداکررہی ہے۔

پاکستان نیوی قومی خودمختاری کےتحفظ اورسمندری سرحدوں کےدفاع کیلئےتیارہے،نیول چیف کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں،جاری منصوبوں اورآئندہ سرگرمیوں کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈکانفرنس کی تیاریوں پربھی غور کیا گیا، پی آئی ایم ای سی پاکستان کی سمندری صلاحیتوں کےاظہاراورعلاقائی تعاون کااہم پلیٹ فارم ہے۔

کمانڈ اینڈسٹاف کانفرنس پاکستان نیوی کااعلیٰ فیصلہ سازفورم ہے،آئی ایس پی آرکانفرنس میں چیف آف دی نیول اسٹاف،پرنسپل اسٹاف آفیسرزاورفیلڈکمانڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسٹریٹیجک ترجیحات،آپریشنل تیاری اوربحری پالیسیوں کی تشکیل پرمشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید