پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

Oct 29, 2025 | 21:17:PM
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں پنشن کی رقم جلد ملنے والی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے فنڈز جاری کر دیے،جی ایم پی آئی اے ہولڈنگ شاہد رضا کے مطابق سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ اسد رسول کی ہدایت پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زاید کے فنڈز جاری کردیے، فنڈز کی قلت کے باعث اس بار پنشن ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے سی ایل انتظامیہ کو فوری طور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں اب کوشش ہوگی آئندہ ماہ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی وقت پر ادائیگی ہو۔

یہ بھی پڑھیں؛  اے آئی کی وجہ سے دنیا بھر کی کمپنیوں نے ملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کر دی