کوئٹہ؛پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،2اہلکار سمیت 13افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین ) بلوچستان کے علاقے نصیرآباد کے مقامی پٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل کو ہینڈ گرنیڈ حملے کا نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں،واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کا راکٹ حملہ،جوابی فائرنگ پر بھاگ گئے