جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کا راکٹ حملہ،جوابی فائرنگ پر بھاگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں واقع گاؤں نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر نا معلوم افراد نے راکٹ فائر کر دیئے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ہیں ، سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں کوئی نقصان نہیں ہوا اور جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کی اہم سیٹ پر تعینات عہدیدار نے استفعی دیدیا