ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر سےقیمتوں میں اضافہ ہو گا یا کمی?پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر
سیا لکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں سموگ رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، پنجاب کے مشرقی اضلاع میں اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے۔
دوسری جانب مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ڈپریشن شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا،ڈپریشن کا مرکز 17.9 شمالی عرض بلد اور 69.2 مشرقی طول بلد پر ہے،سسٹم کراچی سے 810 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
ڈپریشن ویراوال، گجرات (بھارت) سے 430 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی سمت میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے تحت تھرپارکر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے البتہ پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں،سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔