اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Oct 29, 2022 | 10:04:AM
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، ملتان، بہاولپور میں صبح صبح ہلکی دھند کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی حصوں میں سرد رہیگا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع، کشمیر اور گلگت میں موسم خشک اور رات کو سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔