میچ سے قبل افغانستان کے سپنر راشد خان نے مداحوں سے بڑی اپیل کردی

Oct 29, 2021 | 17:32:PM
راشد خان،افغان کر کٹ ٹیم،ورلڈ کپ
کیپشن: راشد خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان کا بر ادر اسلامی ملک افغانستان سے آج ٹا کر ا،تاہم میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپنر راشد خان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں، وہ واقعات پیش نہ آئیں جو 2019 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پیش آئے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق  راشد خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان کے خلاف یہ اچھا میچ ہوگا لیکن یہ صرف ایک کھیل ہی رہنا چاہیے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کھیل سے محظوظ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شا رجہ گرائونڈ میں حسن علی اور شعیب ملک کی اہلیہ کی میچ دیکھتے تصویر وائرل