ٹرمپ کی وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی سمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے مطابق کیریبئن میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بری خبر