سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی ہو شربا اضافہ، تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی سطح پر چاندی کی فی اونس قیمت 56.3 ڈالر تک پہنچ گئی، سالانہ بنیاد پر چاندی کی قیمت میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صنعتی طلب اور سرمایہ کاری کی مانگ قیمت میں اضافے کا سبب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت اور ڈالر کی قدر مستقبل میں بھی چاندی کی قیمت کو متاثر کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چاندی کی قیمت میں گزشتہ روز بھی مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ چاندی 5 ہزار 642 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔