اداکار کاشف محمود کے بیٹے حافظ قرآن بن گئے

Nov 29, 2025 | 10:58:AM
اداکار کاشف محمود کے بیٹے حافظ قرآن بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔
کاشف محمود نے اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرا منجلا بیٹا محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔
اس تصویر میں کاشف محمود کی خوشی دیدنی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو ملنے والی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے۔

کاشف محمود کی اس پوسٹ پر اُن کے فالوورز اور مداحوں نے مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ  ابان کی استقامت کے لئے دعا کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ اس حفظ قرآن کی برکت آپ کی زندگی میں بھی دے اور دونوں جہاں میں کامیاب کرے۔
 ایک صارف نے اس خبر کو بڑا سرپرائز قرار دیتے ہوئے کاشف محمود اور ابان کاشف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین نے ماسکو میں ’’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘‘ ایوارڈ جیت لیا
واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں،اس ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی ہیںجبکہ اسےمعروف ناول رائٹر عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔