سونیا حسین نے ماسکو میں ’’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘‘ ایوارڈ جیت لیا

Nov 28, 2025 | 16:44:PM
سونیا حسین نے ماسکو میں ’’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘‘ ایوارڈ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راحیل بیگ) معروف اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں ’’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘‘ ایوارڈاپنے نام  کر لیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ تقریب کے دوران فلم ’’دیمک‘‘ میں اپنی شاندار اداکاری پر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کیا،تقریب میں دنیا بھر سے 17 ممالک کی 34 فلمیں شامل تھیں، جن میں پاکستان کی دو فلمیں ’’دیمک‘‘ اور’’ لو گرو ‘‘ بھی مقابلے کا حصہ تھیں۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبت کی خاطر شادی کی،سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے،مریحہ صفدر
سونیا حسین کی فلم ’’دیمک‘‘ نے بین الاقوامی ججوں کی خصوصی توجہ حاصل کی جبکہ ان کی کردار نگاری کو فنی مہارت، جذباتی گہرائی اور حقیقت سے قریب تر اداکاری کے باعث اعلیٰ سراہا گیا،منتظمین کے مطابق اس سال ایوارڈز میں عالمی شرکت پہلے سے زیادہ رہی اور پاکستانی فلموں کی موجودگی کو جنوبی ایشیائی سینما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کا ثبوت قرار دیا گیا۔
سونیا حسین کی اس کامیابی کوپاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے اہم بین الاقوامی سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔