محبت کی خاطر شادی کی،سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے،مریحہ صفدر

Nov 28, 2025 | 16:32:PM
محبت کی خاطر شادی کی،سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے،مریحہ صفدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے کہاہے کہ انہوں نے محبت کی شادی کی تھی مگر ان کے سابق شوہر ان سے کم کماتے تھے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مریحہ صفدر نے بتایا کہ گھریلو رشتوں میں اکثر مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب شوہر بیوی کی خودمختاری برداشت نہیں کر پاتے اور اپنی انا کو آڑے لے آتے ہیں۔


مریحہ صفدرکے مطابق جب شوہر کی آمدنی بیوی سے کم ہو تو وہ عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں جس سے رشتے میں تناؤ پیدا ہوتا ہے، بعض مردوں کو یہ بھی برداشت نہیں ہوتا کہ بیوی خودمختار ہے اور انہیں لگتا ہے کہ شاید اب بیوی کو ان کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’اس کی قیمت ایک کروڑ ہے‘‘، درفشاں سلیم کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ بیوی کی تمام ذمہ داریاں اٹھائیں جبکہ بیوی کو گھر کی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں تاہم اگر مرد بیوی کی خواہشات یا اخراجات پورے نہیں کر سکتا تو بیوی کا خود کمانا درست ہے۔
واضح رہے کہ مریحہ صفدر نے 2022 میں ترک پائلٹ انسٹرکٹر الیاس گوکسیک سے شادی کی تھی۔