موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ای چالان ادا نہ کرنے والے کا لائسنس کیسے اور کب معطل ہوگا؟
کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال میں واضح بہتری آنے کا امکان ہے، ادارے نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران صوبے میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا پہلا بڑا اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا،ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ صرف ابتدائی چند روز تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے مہینے وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔
ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے، جو موسم کو مزید سرد کر دے گی اور پہاڑی علاقوں میں ٹریفک اور روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ اے کیو آئی سول سیکریٹریٹ کے علاقے میں 810 ریکارڈ کیا گیا۔