دیور کا بھابھی پر تشدد۔۔ڈنڈے مار مارکر قتل کر دیا۔۔لاش کے ساتھ کیا کیا۔؟

Nov 29, 2021 | 11:10:AM
لاہور،تشدد،پولیس،قتل،ہسپتال،ملزم،گرفتاری
کیپشن: دیور اپنی بھابھی پر تشدد کر رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورکے نواحی علاقے  پھول نگر میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ  اتاردیا۔ظالم  کو  ترس نہ آیا اور اپنی بھابھی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  یہ  افسوسناک واقعہ پھول نگر کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں اکرم نامی ملزم نے 28 سالہ بھابھی کو اس بات پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ملازمت کرنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ طاہرہ ایک بچی کی ماں تھی اور اس کا شوہر گلزار سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں80سالہ بزرگ کی 65سالہ خاتون سے زیادتی
 متقولہ طاہرہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ تھی، اسے پڑھانے کا شوق تھا، اسے ٹیچنگ کے حوالے سے کوئی میسج آیا، وہ معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس آئی تو ملزم نے تشدد شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دیور کے تشدد کے بعد طاہرہ نے دلبرداشتہ ہوکر  زہریلی دوا بھی پی تھی تاہم مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی گئی جس کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےجلد گرفتار کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سوار ہیوی ٹرالر کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل