ایران جنگ کا اثر، جاپان کی تیل درآمدات میں تاریخی کمی

May 29, 2026 | 11:48:AM
ایران جنگ کا اثر، جاپان کی تیل درآمدات میں تاریخی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی توانائی منڈی میں جاری بحران کے باعث ٹیکنالوجی میں سپر پاور مانے جانے والے جاپان کی خام تیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپانی وزارت معیشت، تجارت و صنعت کے مطابق ملک کی خام تیل درآمدات اپریل میں تقریباً 66 فیصد کم ہو کر نمایاں سطح تک گر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان  جو دنیا کا پانچواں بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، نے اپریل میں یومیہ تقریباً 8.5 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی مشرق وسطیٰ سے سپلائی میں شدید رکاوٹوں کا نتیجہ ہے، جو ایران کے تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مزید خراب ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:مودی کا جادو ختم؟نوجوانوں کی تحریک نے بھارت کو ہلا دیا

اعداد و شمار کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تیل کی درآمدات میں 68 فیصد کمی ہوئی، جبکہ جاپان کے بڑے سپلائرز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات بھی 60 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔

توانائی ماہرین کے مطابق عالمی شپنگ روٹس اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے تیل کی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کمی کے اثرات جاپان میں ایندھن کی کھپت اور ریفائنری سرگرمیوں پر بھی پڑے ہیں، جہاں پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی فروخت میں بھی کمی دیکھی گئی۔