زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

May 29, 2025 | 23:35:PM
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: