روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.56 روپے سے کم ہوکر 277.55 روپے پر بند ہوا۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر11 پیسے کم ہوکر 279.25 روپے، سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.47 روپے پر آگیاجبکہ یورو 3 پیسے مہنگا ہوکر 326.26 روپے ، برطانوی پاونڈ 27 پیسے مہنگاہوکر 381.08 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.25 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کمی سے 176966 پوائنٹس پر بندہوا، انڈیکس میں 0.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 178122 پوائنٹس رہی ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 176735 پوائنٹس ریکارڈکی گئی،پی ایس ایکس میں کاروباری دن کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا،فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 178 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ کس کو ملے گا؟