سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر شاہم شہزادی گرفتار