محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، آندھی کی پیشگوئی

May 29, 2025 | 18:03:PM
محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، آندھی کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیا ت نے آئندہ 2 سے  4 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے، خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ 

پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، میانوالی، میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، خوشاب، تلہ گنگ، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گرد و نواح میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،  کہیں کہیں ژالہ باری یا موسلادھار بارش کا امکان ہے،اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرد آلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری یا تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے