فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں: نادیہ افگن کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اداکارہ نادیہ افگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
نادیہ افگن نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہاہم تمہیں مار ڈالیں گے،مجھے یہ سن کر افسوس ہوا،لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اداکاری آتی ہے,دھمکیاں زیادہ تر نئے اور نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئیں جنہوں نے مجھے خوف زدہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پربھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی
شو میں موجود سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے طنزیہ انداز میں کہا’’خوشی ہے کہ اب تنقید کا رخ ہماری بجائے تمہاری طرف ہو گیا ہے۔"
نادیہ افگن نے مزید کہا کہ کچھ فنکار اور لکھاری ان کی باتوں کو سراہ رہے ہیں، لیکن کچھ مداح واقعی خطرناک حد تک آگے جا رہے ہیں۔