عیدالاضحیٰ پربھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

May 29, 2025 | 15:49:PM
عیدالاضحیٰ پربھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقامی سنیماانڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اُٹھایا گیا ہے،عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی،اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم "لوو گورو" کا نیا گانا"بے خبریاں" ریلیز کردیا گیا

 یاد رہے کہ عید الضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم "لوو گرو"اور فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم "دیمک" سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔